مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آئی این ایکس میڈیا کمپنی میں غیر ملکی
سرمایہ کاری میں گڑبڑی کے سلسلے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی
وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کے چنئی، ممبئی، دہلی اور
گڑگاؤں کے 14 ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔سی بی آئی کے جوائنٹ
ڈائریکٹر ونیت ونائک نے یہاں ہیڈکوارٹر میں ایک پریس
کانفرنس میں بتایا کہ چھاپہ میں ہارڈ ڈسک، کاغذات، ای میل اور دیگر مواد
ضبط کیاگیا ہے جن کی جانچ چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی این ایکس میڈیا کمپنی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے فورین انویسٹمنٹ پروموشنل بورڈ میں غلط معلومات دی گئی۔